4 اکتوبر، 2015، 1:24 PM

اسلام آباد میں کچھ لوگ داعش کے وفادار ہیں

اسلام آباد میں کچھ لوگ داعش کے وفادار ہیں

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ داعش کا خطرہ القاعدہ سے کہیں زیادہ ہے لیکن اس کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے۔ اسلام آباد میں کچھ لوگ داعش کے وفادار ہیں اس لیے یہ بہت خطرناک صورتحال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ داعش القاعدہ سے بڑا خطرہ ہے لیکن اس کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے اسلام آباد میں کچھ لوگ داعش کے وفادار ہیں اس لیے یہ بہت خطرناک صورتحال ہے۔جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ  گئے۔ انھوں نے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اور سکیورٹی اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش القاعدہ سے بڑا خطرہ ہے لیکن اس کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ لوگ داعش سے وفاداری کا اظہار کرتے ہیں، اس لیے یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور اس سے نمٹنا امریکہ کے نائن الیون کے بعد القاعدہ سے نمٹنے سے بھی بڑا چیلنج ہے، القاعدہ بڑا نام تھا مگر داعش اس سے بھی بڑا نام ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس نہ لایا گیا تو وہ داعش سے اتحاد کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان کے بعض دھڑے داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔ اور داعش کی تربیت پاکستان میں وہابی مدارس میں مسلسل جاری ہے۔ وہابی مدارس میں دہشت گردوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور مرکزی حکومت وہابیوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کررہی ہے کیوکہ اس کے اردگرد وہابیوں کا مضبوط حلقہ موجود ہے۔

News ID 1858610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha